Muhammad Akram Awan -
اوراگراللہ لوگوں پران کےاعمال کےسبب (فوراً) گرفت کرنےلگتےتوروئےزمین پرکسی چلنےپھرنےوالےکونہ چھوڑتےولیکن وہ ان کوایک مقرروقت تک مہلت دیئےجارہےہیں سوجب ان کاوقت مقررہ آپہنچے گاتوبےشک اللہ اپنےبندوں کوخوددیکھ رہےہیں۔
Fateh Muhammad Jalandhry -
اور اگر خدا لوگوں کو ان کے اعمال کے سبب پکڑنے لگتا۔ تو روئے زمین پر ایک چلنے پھرنے والے کو نہ چھوڑتا۔ لیکن وہ ان کو ایک وقت مقرر تک مہلت دیئے جاتا ہے۔ سو جب ان کا وقت آجائے گا تو (ان کے اعمال کا بدلہ دے گا) خدا تو اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے
Sahi International -
And if Allah were to impose blame on the people for what they have earned, He would not leave upon the earth any creature. But He defers them for a specified term. And when their time comes, then indeed Allah has ever been, of His servants, Seeing.