Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

۞ وَإِذَا رَأَيْتَهُمْ تُعْجِبُكَ أَجْسَامُهُمْ ۖ وَإِن يَقُولُوا تَسْمَعْ لِقَوْلِهِمْ ۖ كَأَنَّهُمْ خُشُبٌ مُّسَنَّدَةٌ ۖ يَحْسَبُونَ كُلَّ صَيْحَةٍ عَلَيْهِمْ ۚ هُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرْهُمْ ۚ قَاتَلَهُمُ اللَّهُ ۖ أَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ (4)
Muhammad Akram Awan -
اورجب آپ اُن کودیکھیں تو (ظاہری شان وشوکت کےباعث) ان کےقدکاٹھ آپ کوبھلےمعلوم ہوں اورجب یہ باتیں کرتےہیں توآپ ان کی باتیں سنیں (فہم وادراک سےخالی) گویاکہ وہ لکڑیاں ہیں جودیوارسےلگائی گئی ہیں۔ ہرچیخ وپکارکواپنےاوپر (مصیبت) سمجھنےلگتےہیں۔ یہی لوگ (آپ کے) دشمن ہیں سوآپ ان سےہوشیاررہیئے۔ اللہ ان کوغارت کرےیہ کہاں پھرےجاتےہیں۔
Fateh Muhammad Jalandhry -
اور جب تم ان (کے تناسب اعضا) کو دیکھتے ہو تو ان کے جسم تمہیں (کیا ہی) اچھے معلوم ہوتے ہیں۔ اور جب وہ گفتگو کرتے ہیں تو تم ان کی تقریر کو توجہ سے سنتے ہو (مگر فہم وادراک سے خالی) گویا لکڑیاں ہیں جو دیواروں سے لگائی گئی ہیں۔ (بزدل ایسے کہ) ہر زور کی آواز کو سمجھیں (کہ) ان پر بلا آئی۔ یہ (تمہارے) دشمن ہیں ان سے بےخوف نہ رہنا۔ خدا ان کو ہلاک کرے۔ یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں
Sahi International -
And when you see them, their forms please you, and if they speak, you listen to their speech. [They are] as if they were pieces of wood propped up - they think that every shout is against them. They are the enemy, so beware of them. May Allah destroy them; how are they deluded?